ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل  پی ایل ڈی بینک  کے صدر کی حیثیت سےرکن اسمبلی  منتخب :گایتری وجئے کمار نائب صدر

بھٹکل  پی ایل ڈی بینک  کے صدر کی حیثیت سےرکن اسمبلی  منتخب :گایتری وجئے کمار نائب صدر

Sun, 02 Sep 2018 21:40:47    S.O. News Service

 بھٹکل:2/ ستمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل زرعی اور دیہی ترقی بینک کے نئے  عہدیداران کے انتخابی کارروائی جمعہ کو بینک کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی ۔ جہاں رکن اسمبلی سنیل نائک صدر اور ماولی کی گایتری وجئے کمار نائک نائب صدر کی حیثیت سے متفقہ طورپر منتخب ہوئے ہیں۔

کاروار کوآپریٹیو محکمہ کے افسر بھاسکر نائک نے الیکشن کمیشن کے طورپر اپنی خدمات انجام دیں ۔بینک کے  ڈائرکٹر منجوناتھ درگپا نائک جالی ، سریش جٹیا نائک پرورگا، موہن گورگپا نائک، منجپا مادیو نائک ماولی ، سنتوش مادیو نائک ماولی ، نونیت گنیش نائک ، ہریش وینکٹیش نائک، ایشور منجوناتھ نائک، کملا رام چندر نائک، منجو منجو موگیر، ناگیاماستی گونڈ، جنرل مینجر واسو نائک وغیرہ موجود تھے۔ سنیل نائک دوسری مرتبہ صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں تو گایتری نائک نائب صدر کی حیثیت سےپہلا تجربہ ہوگا۔ صدر اور نائب صدر کا اعلان ہوتے ہی رکن اسمبلی کے حمایتیوں نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا۔


Share: